پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

بابراعظم سب سے پاور فلُ کپتان تھے، سابق کپتان کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بابراعظم کو اپنے کیریئر کا سب سے طاقتور کپتان قرار دیا ہے۔

ٹی وی پروگرام میں ساتھی کھلاڑیوں شعیب اختر اور شعیب ملک کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے بابراعظم کی کپتانی سے متعلق رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں بابراعظم سے زیادہ کوئی اور طاقتور کپتان نہیں دیکھا وہ بہت بااختیار تھے۔

https://www.facebook.com/reel/629562006438033

حفیظ نے کہا کہ بابراعظم کو بہت زیادہ سپورٹ اور اتھارٹی دی گئی لیکن وہ بھی خاطرخواہ پرفارمنس نہیں دے سکے۔

سابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے حفیظ کے بیان پر واضح کیا کہ ان کے پاس کچھ پلیئرز کے لیے اتھارٹی تھی اور کچھ کے لیے نہیں۔۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں