اشتہار

’’بابر اعظم تمام ریکارڈ توڑ دے گا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام ریکارڈ توڑنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا غلط ہے، آپ بھارتی کھلاڑیوں کا موازنہ پاکستانی کھلاڑیوں سے نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستان میں زیادہ باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔

عبدالرزاق نے کہا کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم بالکل مختلف کھلاڑی ہیں، اگر ہم ان دونوں کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ ضروری ہے کہ پاک بھارت میچ کروائیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کون بہتر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم زیڈ ٹی بی ایل میں پانچ سے چھ سال تک میرے ماتحت کھیلتا رہا اور میں نے انہیں کبھی بھی کپتان کے عہدے سے نہیں ہٹایا۔

عبدالرزاق نے کہا کہ بابر باصلاحیت اور اچھا بیٹسمین ہے، اس نے خود کو عالمی سطح پر ثابت کیا اور اب وہ نمبر ایک بلے باز ہے، اگر ہم اس کی درست رہنمائی کریں گے تو وہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی اس وقت آئی سی سی رینکنگ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل واحد کھلاڑی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں