جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

بابراعظم کا شائقین کرکٹ کے لیے پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شائقین کرکٹ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کی جائے۔

محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ تو کھیل ہی فینز کا ہے کیونکہ یہی تو وہ لوگ ہیں جو ہر اچھے اور برے دن میں ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اس مرتبہ بند دروازوں میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ہمیں شائقین کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی مگر فینز اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنے گھروں میں ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہ پی ٹی وی اسپورٹس کو اس کی نشریات کے آغاز سے فالو کررہے ہیں اور اب یہی چینل انہیں سنٹرل پنجاب کی کٹ پہنے میدان میں اترتے ہوئے براہ راست نشر کرے گا، تمام فینز سے درخواست ہے کہ وہ اس مرتبہ اپنے گھروں سے بیٹھ کر اس ٹورنامنٹ کو فالو کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کی براہ راست نشریات سے جہاں ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار میں اضافہ ہوگا تو وہیں پی ٹی وی اسپورٹس کے ناظرین کی تعداد بھی بڑھے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں