تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’’بابر اعظم کا آغاز ویرات کوہلی سے بہتر قرار‘‘

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے متعرف ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا آغاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم نے محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جس کی وجہ سے وہ تینوں فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزآئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی تھی جس میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘بابر اعظم میں ٹنڈولکر اور کوہلی کی جھلک’

یاد رہے کہ چند روز قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر این بشپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی کی تکنیک دیکھ کر سچن ٹنڈولکر کی یاد آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی کپتان تکنیکی طور پر سب سے بہتر بلے باز تھے، وہ سیدھا کھیلنے کی کوشش کرتے، اب مجھے یہی بات ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بیٹنگ میں نظر آتی ہے۔

Comments

- Advertisement -