اشتہار

ویڈیو: بابر اور سعود کی دلکش بیٹنگ

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ وارم اپ میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے روز پاکستان پہلی اننگز میں تین سو بیالیس رنز پر آؤٹ ہوئی اور ایک سوچھیالیس رنز کی برتری حاصل کی۔

شان مسعود تراسی، کپتان بابراعظم اناسی اور سعود شکیل اکسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔ دوسری اننگز میں میزبان الیون نے 4 وکٹوں پر 88 رنز بنائے اور کھیل ختم ہو گیا۔

- Advertisement -

پہلے روز پاکستان نے ایس ایل سی الیون کو ایک سو چھیانوے رن پر آؤٹ کیا تھا۔ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے تین، تین وکٹیں لیں۔

پاک سری لنکا پہلا ٹیسٹ سولہ جولائی سےگال اور دوسرا چوبیس جولائی سےکولمبو میں شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں