پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

بینک کی قطار میں پیدا ہونے والا بچہ آج کہاں ہے؟ حیرت انگیز کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنو : بھارت میں کرنسی نوٹوں کی بندش کے دنوں میں بینک سے رقم نکالنے کے دوران قطار میں کھڑی خاتون کے ہاں جنم لینے والے بچے کو اسکول میں داخل کرادیا گیا۔

مذکورہ بچے کو بھارتی ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اسکول میں داخلہ دلوایا ہے۔ اس لڑکے کی پیدائش سال 2016 میں بینک کی قطار میں ہوئی تھی اس وقت اس کی عمر 6 سال ہے اس بچہ کا نام خزانچی ناتھ رکھا گیا تھا۔

بھارتئی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے خزانچی کی دیکھ بھال اور تعلیم دلانے کا وعدہ کیا تھا جسے انہوں نے پورا کرتے ہوئے اسکول میں داخل کرادیا ہے۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکھلیش یادو نے بچے کی تصویر ٹوئٹ کی اور لکھا کہ نوٹوں کی بندش کے موقع پر بینک کی قطار میں پیدا ہونے والے خزانچی ناتھ اب بڑے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی پڑھائی کی ذمہ داری لی ہے۔ مذکورہ بچے کی ماں سرویشا دیوی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سربراہ نے ان کے بیٹے خزانچی کی تعلیم کی ذمہ داری لی ہے۔ پیر کے دن اس کا اسکول کا پہلا دن تھا۔

اکھلیش یادو نے اسے کانپور کے موضع جھنجک علاقہ میں واقع راما انٹرنیشنل اسکول میں داخل دلوایا ہے۔ لڑکے کی ماں سرویشا بینک سے ایک سرکاری اسکیم کی رقم نکالنے کیلئے گئی ہوئی تھی جہاں بچہ کی پیدائش ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں