تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

سیلاب ریلیف کیمپ میں بچے کی پیدائش، والدین نے ’سیلاب‘ نام رکھ دیا

لاڑکانہ میں متاثرین کے لیے لگائے گئے سیلاب ریلیف کیمپ میں ایک خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام والدین نے ’سیلاب‘ رکھ دیا ہے۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی پر ماں نے بچے کو جنم دیا، بچے کی پیدائش کے بعد دوا کے پیسے بھی نہیں، اس کا نام ہم نے ’سیلاب‘ رکھا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ 2019 میں سرگودھا کے سرکاری اسپتال میں پیش آیا تھا جہاں والدین نے اپنے نومولود بچے کا نام ’عمران خان‘ رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: سوئیڈش حکام نے بچے کا نام ’ولادی میرپیوٹن‘ رکھنے سے کیوں روکا؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم سرکاری اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس پر خوش ہوکر والدین اپنے بیٹے کا ’عمران خان‘ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ اندرون سندھ میں سیلاب سے کئی افراد متاثر ہیں۔ پاک فوج اور فلاحی تنظیموں کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سندھ میں 20 اگست سے اب تک کی بارشوں اور سیلاب سے نقصانات اور ریسکیو کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق صوبے میں‌ 1 کروڑ کے قریب لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

فوکل پرسن فلڈ ریلیف کے مطابق صوبے کے متاثرہ اضلاع میں اب تک متاثرین کے لیے 1 ہزار 975 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور 5 لاکھ 81 ہزار 10 متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -