تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

چھوٹے ‘بورس جانسن’ کی تصویر وائرل

لندن : برطانوی عوام نے ڈیوڈ نامی بچے کو سنہری بالوں کی وجہ سے چھوٹا بورس جانسن قرار دے دیا، شیرخوار بچے کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے رسلن اور ان کی اہلیہ تاتیانا ڈورونیانا کا خیال تھا کہ ان ہاں جنم لینے والے بچے بال بھی انہیں کی مانند گہرے رنگ کے ہوں گے لیکن جب بچہ پیدا تو برطانوی جوڑے کی حیرانی میں دیدنی تھی کیوں کہ ان کا بچہ سنہری بالوں کے ساتھ دنیا میں آیا تھا۔

ڈیوڈ نامی بچے کی عمر ابھی تین ماہ ہے لیکن اس کے لمبے سنہری بالوں کی وجہ سے لوگ اس کا موازنہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کے والدین نے سنہرے بال والے بچے کو گھر سے باہر لیجانا بند کردیا جسے دیکھ کر بچے کو بورس جانسن کا بچہ سمجھتے ہیں، اب تو عوام نے بچے کو چھوٹا بورس جانسن پکارنا شروع کردیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ تین ماہ کی عمر میں ہی ایک معروف شخصیت بن گیا ہے، جسے دیکھنے کےلیے ہر کوئی دیوانہ ہوا جارہا ہے۔

تاتیانا نے اپنے بیٹے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اب ڈیوڈ کے نام سے انسٹاگرام پیج بھی تشکیل دے دیا ہے جہاں وہ روزانہ سنہری بالوں والے بچے کی تصویر شیئر کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کے ایک آئسکریم فروش کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جو ہوبہو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشابہ تھا۔

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والا چالیس سالہ آئسکریم فروش ساہیوال کی گلیوں میں آئسکریم فروخت کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -