تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

38 سالہ شخص کے کان میں زندہ کیکڑا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں ڈاکٹرز نے 38 سالہ شخص کے کان سے زندہ کیکڑا نکال لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے رہائشی 38 سالہ شخص ایل ای کے کان سے ڈاکٹرنے زندہ کیکڑا نکالا تو وہ حیران رہ گیا۔

ایل ای کا کہنا تھا کہ میں ساحل سمندر پر تھا جب اچانک مجھے احساس ہوا کہ میرے کان کے اندر کچھ داخل ہوگیا ہے، میں یہ نہیں جان سکتا تھا کہ یہ کیا ہے، میں نے صرف اتنا محسوس کیا یہ پریشان کن ہے لیکن میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ کیکڑا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ صبح دس بجے کے قریب پیش آیا، ایل ای اور اس کے دوستوں نے جانچنے کی کوشش کی کہ کان کے اندر کیا گیا ہے لیکن وہ ناکام رہے، ایک گھنٹے میں درد شدید ہوگیا تو ایل ای کو ابوظبی کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں: نوجوان کے کان سے 10 لال بیگ برآمد

ڈاکٹرز کی جانب سے طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد پتا چلا کہ یہ زندہ کیکڑے کا بچہ ہے جو مذکورہ شخص کے دائیں کان میں داخل ہوگیا تھا۔

ڈاکٹر پربیر پال کا کہنا ہے کہ کان میں کیکڑے کے جانے کی وجہ سے ایل ای کا کان متاثر ہوسکتا ہے تاہم بروقت اسے کان سے نکال لیا گیا۔

ایل ای کا کہنا تھا کہ جب ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ میرے کان کے اندر ایک کیکڑے کا بچہ چلا گیا ہے تو میں بہت پریشان تھا، مجھے ڈر تھا کہ میرے اعضا کو نقصان پہنچے گا لیکن میں ڈاکٹر کی تیز رفتار کارروائی پر ان کا شکر گزار ہوں۔

Comments

- Advertisement -