تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کمسن بچوں کی ریس کا مزاحیہ اختتام، ویڈیو وائرل

نیویارک: امریکی ریاست لوئی سیانا کے شہر نیو اورلیانس میں کمسن بچوں کی گھٹنوں گھٹنوں دوڑنے کی ریس کا اہتمام کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بچوں کے دوڑنے کا مقابلہ این بی اے کے ایونٹ میں ہوا جس کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

این بی اے باسکٹ بال ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ میدان میں پیارے پیارے بچے موجود تھے جو شرارتیں بھی کررہے تھے۔

ریس کے اختتام والے پوائنٹ پر موجود لوگوں کے ہاتھوں میں کھلونے جو ننھے کھلاڑیوں کو آواز دے کر اپنی طرف متوجہ کررہے تھے تاکہ چیمپئن کا تعین کیا جاسکے۔

ریس کا انعقاد باسکٹ بال میچ کے دوران ہونے والے بریک پر کیا گیا تھا، بچوں کی ریس دیکھ کر گراؤنڈ میں بیٹھے شرکاء محظوظ ہوئے اور پھر جب ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو اُسے صارفین نے بھی بہت پسند کیا۔

بچوں کو ریس کے کھلاڑیوں کی طرح باقاعدہ نمبرز بھی دیے گئے تھے۔ ایک موقع پر 5 نمبر کا ننھا کھلاڑی اختتامی پوائنٹ کے قریب پہنچا اور بیٹھ گیا جبکہ اُسے دوسری طرف کھڑے لوگ کھلونے دکھا کر آوازیں بھی دیتے رہے۔

اس دوران پیچھے سے 6 نمبر کھلاڑی اپنے پوائنٹ سے چلی اور تیزی سے گھٹنوں گھٹنوں چلتا ہوئی ساتھی تک پہنچ گئیں جس کے بعد دونوں ریس بھول کر ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے رہے۔ بعد ازاں 6 نمبر کی کھلاڑی نے لائن عبور کر کے فتح اپنے نام کی۔

Comments

- Advertisement -