تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

والدہ نے آسمان میں جنم لینے والی بچی کا انوکھا نام رکھ دیا

واشنگٹن : امریکی فضاؤں میں جنم لینے والی بچی کے والدین نے بیٹی کا نام اسکائی رکھ دیا، والد کا کہنا ہے کہ اسکائی سے اچھا نام اور کیا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا سے شمالی کیلیفورنیا جانے والی امریکن ایئرلائن کی پرواز 868 میں ہزاروں فٹ بلندی پر ایک خو بصورت بیٹی کو جنم دینے والی ماں نیریدا آراوجو نے اپنی بیٹی کا نام اسکائی یعنی آسمان رکھا ہے۔

افریقی نژاد خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آسمانوں میں جنم لینے والی بچی کا اسکائی سے اچھا کیا ہوسکتا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کا نام اسکائی ٹیلر رکھا ہے‘۔ خاتون کی پوسٹ پر دیگر صارفین نے کمنٹس میں مبارک باد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا جبکہ بچی کی پیدائش پر فضائی کمپنی کی جانب سے تحفوں سے بھی نوازا گیا۔

افریقی نژاد خاتون کی سفر کا آغاز ہونے کے بعد ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی طبعیت خرابب ہوگئی تھی جس کے باعث دوران پرواز بھی ہی بچی کو جنم دینا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک روز قبل خاتون کو فضائی سفر کی اجازت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -