منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

برطانوی جوڑے نے بچے کا نام ’پکوڑا‘ رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’پکوڑا‘ رکھ دیا جس پر لوگ کافی حیران کا اظہار کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں میاں بیوی پکوڑے کے پسند شوقین ہیں اور اسی لیے بچے کا نام ’پکوڑا‘ رکھا۔ یہ خبر برطانیہ میں قائم بھارتی ریسٹورنٹ کے فیس بک پیج سے شیئر کی گئی۔

مزید پڑھیں: سیلاب ریلیف کیمپ میں بچے کی پیدائش، والدین نے ’سیلاب‘ نام رکھ دیا

جوڑا اکثر اس ریسٹورنٹ میں چائے اور پکوڑے کھانے آتا تھا۔ سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد لوگ حیرت زدہ ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ نے بیٹے کا نام ’پکوڑا‘ رکھنے کا فیصلہ کیا، وہ اس ڈش کی بہت شوقین ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں