تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

سمندر سے ریسکیو کیا گیا کمسن بچہ دم توڑ گیا

بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے میں ریسکیو کی گئی 6 ماہ کا بچہ دم توڑ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی فلاحی تنظیم ‘اوپن آرمز’ کے کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کے دوران بچائے گئے 100 سے زائد افراد میں ایک 6 ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔

جوزف نامی بچے کو رضاکاروں نے ڈوبنے سے بچالیا اور ریسکیو کر کے بارسلونا کے یونٹ میں منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

واقعے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ہے اور لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر ریسکیو کیے گئے 100 سے زائد افراد کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بارسلونا کے میئر کا کہنا ہے کہ ‘ہر زندگی کی اہمیت ہے، یہ بچہ(جوزف) ہمارا بھی ہو سکتا تھا۔

تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بچے اور اس کی حاملہ ماں کو ریسکیو کر کے لیمپیڈوسا جزیرے منتقل کیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو گیے گئے افراد میں ایک تین ماہ کی بچی اور اس کی ماں سمیت 25 سالہ شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

- Advertisement -