تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش، والدین دیکھ کر خوفزہ

نئی دہلی: بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر والدین اور دیگر اہل خانہ خوفزدہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکیس سالہ ببیتا آہیرور کے ہاں 23 نومبر کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی، خاتون کا کہنا تھا کہ الٹراساؤنڈ کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔

ببیتا کا کہنا تھا کہ جب ڈاکٹرز نے اُن کی گود میں بچے کو لاکر دیا تو وہ ڈر گئیں کیونکہ وہ غیر معمولی تھا اور اُس کے تین بازو اور دو سر واضح نظر آرہے تھے۔

مزید پڑھیں: عجیب الخلقت بلی کے بچے کی پیدائش

خاتون کے شوہر جسونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بچے کے ہاتھ اور سر کام کررہے تھے، جب اہل خانہ کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے بیٹے کو گود میں لینے سے اجتناب کیا کیونکہ وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئے تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا اور اس حوالے سے دیگر ماہرین کی بھی رائے طلب کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسونت اور ببیتا کی شادی 18 ماہ قبل ہوئی اور اُن کے ہاں بچے کی پیدائش بھی قبل از وقت ہوئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق ایسے بچے کی پیدائش شازونادر ہوتی ہے، جس کی زندگی کے بارے میں بھی کوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی۔ سرجنز کا ماننا ہے کہ کسی بھی قسم کا آپریشن بچے کی جان لے سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -