بھارت میں ماں نے مسلسل رونے پر تین ماہ کے بچے کو پانی کے ٹینک میں پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ کرشمہ بگھیل بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن تین ماہ بعد جب بچے نے مسلسل رونا شروع کیا تو خاتون نے بچے کو زیرزمین پانی کے ٹینک میں پھینک کر اس کی جان لے لی۔
خاتون نے پہلے دعویٰ کیا کہ اس کا بچہ کئی کھو گیا ہے جس پر شوہر نے بچے کی گمشدگی کی شکایت درج کراوئی۔
شوہر کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی اور اس دوران بچے کی لاش گھر میں موجود زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ماں نے ہی شیر خوار کو پانی کے ٹینک میں پھینکا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون بچے کی پیدائش کے بعد ذہنی تکلیف سے دوچار تھی اور اس نے چند روز قبل گھر والوں سے بچے کے مسلسل رونے کی شکایت کی تھی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ کرشمہ کی سنائی گئی کہانی پر شک تھا وہ بے چین دکھائی دی اور نظریں نہیں ملا رہی تھی مزید سوال پر بار بار اپنا ورژن بدلتی رہی۔
بچے کی موت سے ایک دن قبل وہ سیڑھیوں کے نیچے پہنچ گیا تھا جبکہ باقی خاندان اوپری منزل پر تھا جس سے گھر میں اس کی حفاظت کے بارے میں خدشات بڑھ رہے تھے۔
جب پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ ڈوبنے کی آئی تو پولیس نے کرشمہ کے خلاف قتل اور غلط معلومات فراہم کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔