کراچی : اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر ہپیروئن اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد کرلی، ملزم نے چائے کے پیکٹ میں چھپارکھی تھی۔
تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کے مسافر سے1711ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
نجی ایئرلائن ایئر بلو کے ڈرائیور سید عقیل شاہ کی شک کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو انکشاف ہوا کہ گاڑی میں رکھی چائے کی پتی کے پیکٹ میں ہیروئن چھپا کر رکھی گئی ہے۔
اے ایس ایف نے ملزم کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا، ہیروئن کروڑوں روپے مالیت کی بتائی جاتی ہے، اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ڈرائیور ایپرن ایریا میں گاڑی پر جارہا تھا، اے ایس ایف نے نجی ایئرلائن کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
مزید پڑھیں: پشاور ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار
واضح رہے کہ اس سے قبل باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ ہفتے بھی اے ایس ایف نے مسافر سے نو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔