بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

روس کے زیرقبضہ یوکرینی جوہری پلانٹ بند، آبادی کا انخلا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے زیرقبضہ علاقے میں قائم یوکرینی جوہری پاور پلانٹ کو بند کر کے کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیشِ نظر مقامی آبادی کو منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔

یوکرینی جوہری ری ایکٹر کے نگراں نے آج صبح سویرے پلانٹ کو بند کرنے کی اطلاع دی۔ مقامی وقت کے مطابق علی الصبح 4 بجے کے قریب ری ایکٹر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا اور اس مقصد کے لیے پاور یونٹ نمبر 6 سے بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی تھی۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کے زیر قبضہ Zaporizhzhia نیوکلیئر پاور پلانٹ (ZNPP) کے لیے بیک اپ پاور لائن بحال کر دی گئی ہے جو اسے اپنے ری ایکٹرز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے درکار بیرونی بجلی فراہم کر رہی ہے۔

IAEA نے ٹویٹر پر کہا، "کل کی پاور لائن کی بحالی کے بعد ZNPP آپریٹر نے آج صبح اپنا آخری آپریٹنگ ری ایکٹر بند کر دیا، جو گزشتہ ہفتے کے دوران ZNPP کو گرڈ سے منقطع ہونے کے بعد مطلوبہ بجلی فراہم کر رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں