پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکیوں کیلئے بُری خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکی ملازمین کسی بھی دوسرے ویزے پر مملکت میں قدم نہیں رکھ سکتے، محکمہ جوازات نے وضاحت جاری کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نئے امیگریشن اور اقامہ قوانین کے نفاذ کے بعد غیر ملکی ملازمین کو ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد کسی بھی دوسرے ویزے پر مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ جوازات نے ایک شخص کی جانب سے ٹوئٹر پر سوال ’مرافق کے اقامہ پرمقیم افراد ڈی پورٹ ہونے کے بعد دوسرے ویزے پرمملکت آسکتے ہیں؟ پوچھے جانے پر وضاحت جاری کردی۔

- Advertisement -

محکمہ جوازارت نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد صرف عمرہ یا حج ویزے پر ہی مملکت آسکتے ہیں اس کے علاوہ نہیں۔

خیال رہے اس مد میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو مرافقین یا تابعین کے اقامے پر اپنے والدین کے ہمراہ مملکت میں مقیم ہوں اگر وہ بھی کسی جرم میں گرفتار ہو کر ڈی پورٹ ہوتے ہیں تو ان پر بھی یہی قانون لاگو ہوتا ہے۔

قانون کے مطابق مرافق یا تابع یعنی ڈیپنڈنٹ کے اقامہ پرمقیم افراد کو کسی قسم کی ملازمت یا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں