تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گوگل میٹ صارفین کے لیے بری خبر

نیویارک: دنیا کی مقبول ترین ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ‘گوگل میٹ’ کے مفت ورژن کی بہترین سہولت ختم ہونے جارہی ہے، اب صارفین کو 8 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے کروناوائرس کے پیش نظر صارفین کو بہترین سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اپنی ایپ گوگل میٹ کو تمام لوگوں کے لیے مفت کردیا تھا تاکہ شہری گھر بیٹھے کانفرنسز، کلاسز اور دیگر میٹنگز کا انعقاد یقینی بناسکیں۔

رپورٹ کے مطابق اب مفت ورژن کی سہولت گوگل ختم کرنے جارہا ہے، 30 ستمبر کے بعد صارفین گوگل میٹ مفت میں استعمال تو کرسکیں گے لیکن ویڈیو کالز کا دورانیہ صرف 60 منٹ تک محدود کردیا جائے گا۔

اس سے قبل گوگل میٹ پر فری میں صارفین لامحدود کالز کرسکتے تھے، کسی مخصوص وقت کی قید نہیں تھی لیکن اب کالز کا دورانیہ صرف 60 منٹ تک محدود کردیا جائے گا اور اگر آپ لامحدود کالز کرنا چاہتے ہیں تو 8 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے ہوں گے، ممکنہ طور پر گوگل اپنا یہ فیصلہ واپس بھی لے سکتا ہے۔

گوگل نے صارفین کے لیے اہم سروس بالکل مفت کردی

خیال رہے کہ گوگل میٹ کے ذریعے بیک وقت 100 افراد ایک ویڈیو کال کا حصہ بن سکتے ییں جبکہ شیڈولنگ، اسکرین شیئرنگ اور رئیل ٹائم کیپشن جیسے فیچرز بھی اس میں دستیاب ہیں، لہذا صارفین 30 ستمبر سے پہلے جس قدر ممکن ہوسکے میٹ کے فری سروس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر آپس میں آن لائن رابطوں کے لیے زوم جیسی ایپ بھی موجود ہے جس میں کالز کا دورانہ صرف 40 منٹ ہے۔

Comments

- Advertisement -