تازہ ترین

گیس صارفین کے لیے بُری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سمری منظور

ای سی سی کی جانب سے عوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کی زیرِصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں اکنامک کارڈینیشن کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافے سے گیس صارفین پر395 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، گیس ٹیرف میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

گھریلوصارفین کے لیے 172 فیصد تک گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ دیگر مختلف کیٹگریز کے لیے گیس تقریباً 200 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کم گیس استعمال کرنے والے صارفین کے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پروٹیکڈصارفین کے لیے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے ہوجائیں گے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -