پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

باغ جناح سے دس فٹ لمبا سانپ برآمد، عوام میں خوف ہراس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : باغ جناح سے دس فٹ لمبا سانپ نکل آیا،خطرناک سانپ کو دیکھ کر وہاں موجود افراد میں خوف وہراس پھیل گیا، بعد ازاں لوگوں نے سانپ کو دیکھتے ہی مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے باغ جناح پارک میں دس فٹ لمبا اژدھا نکل آیا جس پر وہاں موجود لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں اور خبر ملنے پر انتظامیہ نے اسے مارڈ الا۔

باغ جناح کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہد اقبال کے مطابق سانپ پائتھن نسل کی مادہ تھی۔ سانپ گزشتہ رات باغ جناح میں نظر آیا جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور انہوں نے اسے مار ڈالا۔

پائتھن سانپ دس فٹ لمبا اور اس کا وزن چالیس کلو تھا باغ جناح کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ سانپ چڑیا گھر کا ہے جبکہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سانپ چڑیا گھر کا نہیں ۔یہ سانپ زہریلا نہیں تھا اور اس سے کسی کو خطرہ بھی نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں