ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بہاولنگر : 9 سالہ بچی کی زبردستی وٹہ سٹہ پر 45 سالہ شخص سے شادی

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر : باپ نے اپنی 9 سالہ بچی کی زبردستی وٹہ سٹہ پر 45 سالہ شخص سےشادی کرادی ، پولیس نے والد سمیت چار افراد کیخلاف زبردستی شادی کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں 9 سالہ بچی کی زبردستی وٹہ سٹہ پر پینتالیس سالہ شخص سے شادی کرانے کے معاملے پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے دارالامان کا دورہ کیا۔

حنا پرویز بٹ نے نو سالہ بچی آمنہ سے ملاقات کی، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے آمنہ کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

نو سالہ آمنہ کی شادی اس کے باپ نے وٹہ سٹہ پر پینتالیس سالہ شخص سے کردی تھی، شوہر کے تشدد سے تنگ نابالغ لڑکی نے پولیس سے رجوع کیا تھا۔

پولیس نے والد سمیت چار افراد کیخلاف کم عمری میں زبردستی شادی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق آمنہ کو خاوند آٹھ ماہ تک تشدد کا نشانہ بناتا رہا، زبردستی شادی کا شکار نو سالہ آمنہ خاوند کے تشدد سے گھر چھوڑ آئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں