تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی ڈی ایم بہاولپور ریلی، تین مدارس کے طالب علموں نے شرکت کی، ذرائع

بہاولپور: پنجاب کے ضلع بہاولپور میں منعقد ہونے والی پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی ریلی میں تین مدارس کے طالب علموں نے شرکت کی۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمیعت علما اسلام پاکستان کی جانب سے 3مدرسوں سے بچوں کو پی ڈی ایم ریلی میں لایاگیا، جے یو آئی نے طالب علموں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق جامعہ ابوہریرہ، حاصل پور کے مدرسے احیائے العلوم اور مدرسہ انوار مدینہ اے پی ای سے مدرسے کے طالب علموں کو ریلی میں شرکت کے لیے لایا گیا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مدرسے کے کم عمر طالب علم گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے۔

فواد چوہدری نے پی ڈی ایم قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے ہی جلسے کرنا ہے تو بہتر ہے کہ گھر بیٹھ جائیں، مدرسے کا سیاسی استعمال کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بہاولپور ریلی سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، ڈپٹی کمشنر کا اجازت دینے سے انکار

اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس جب سیاسی قوت نہ ہو تو ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ن کی میزبانی میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ نے اجازت نہ ملنے کے باوجود ریلی نکالی، جس کی قیادت پی پی کے یوسف رضا گیلانی، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز نے کی۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے ایک روز قبل مسلم لیگ ن کو جوابی خط ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ دہشت گردی اور کرونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تھریٹ الرٹ اور کرونا کے باوجود بھی پی ڈی ایم قیادت نے ریلی کا انعقاد کیا جس میں مدرسے کے طالب علموں نے شرکت کی، طالب علم جے یو آئی کی طرف سے ریلی میں آئے تھے۔ پی ڈی ایم ریلی میں آنے والے مدرسے کے طالب علم کی طبیعت بھی خراب ہوئی جسے فٹ پاتھ پر ہی لٹا کر طبی امداد دی گئی۔

Comments

- Advertisement -