اشتہار

بہاولپور ریلی سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، ڈپٹی کمشنر کا اجازت دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

بہالپور: پنجاب کے ضلع بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر نے مسلم لیگ ن کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے بہالپور ریلی کی اجازت کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی اور استدعا کی تھی کہ انہیں پروگرام کی اجازت دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر بہالپور نے ریلی کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تھریٹ الرٹ کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو ریلی نکالنے کی اجازت نہین دی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے ریلی کی اجازت نہ دینےسےمتعلق مسلم لیگ ن کی قیادت کو جوابی خط بھی لکھا جس میں انہوں نے جواب دیا کہ ’ن لیگ کی ریلی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جبکہ پروگرام کی اجازت دینے سے کرونا پھیلنے کا بھی خدشہ ہے‘۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جانب سے بہاولپور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے بتایا کہ مریم نواز، پرویز رشید اور کیپٹن (ر) صفدر ریلی میں شرکت کے لیے بہاولپور پہنچ گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ مریم نوازسابق سینیٹرسعود مجیدکی رہائش گاہ پرقیام کریں گی‘۔ انہوں نے بتایا کہ ریلی کا انعقادمسلم لیگ ن کی طرف سےکیا گیاہے، میزبانی کے فرائض لیگی قیادت ہی انجام دے دی۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان، یوسف رضا گیلانی اور مریم نواز ریلی کی قیادت کریں گی، ریلی ماڈل ٹاؤن سے ہوتی ہوئی سرائیکی چوک پر پہنچے گی جہاں قائدین کارکنان سے خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں