ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بہاولپور پولیس نے ریسکیو اہلکار کی بازیابی کیلیے سندھ پولیس سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بہاولپور پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ریسکیو 1122 کے اہلکار کی بازیابی کیلیے سندھ پولیس سے مدد مانگ لی۔

ڈی پی او بہاولپور نے اغواکاروں کی گرفتاری کیلیے سندھ پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اغواکاروں کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کیلیے سندھ پولیس مدد کرے۔

خط میں لکھا گیا کہ اغواکاروں نے تاوان کیلیے مغوی کے موبائل فون سے رابط کیا تھا۔

- Advertisement -

پنجاب پولیس نے ریسکیو اہلکار کی بازیابی کیلیے ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ 23  روز گزرنے کے بعد بھی تحقیقاتی ٹیم مغوی ریسکیو اہلکار کو بازیاب نہ کروا سکی۔

کچے کے ڈاکوؤں ریسکیو اہلکار کی رہائی کیلیے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ اہل خانہ نے اس سلسلے میں چندہ جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

15 فروری کی شام بہاولپور میں کچے کے علاقے میں ڈاکووں نے ریسکیو اہلکار سلیم ہاشمی کو اغوا کیا تھا۔ اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے نہ ملنے پر ملزمان نے مغوی کی زنجیروں میں جکڑی ویڈیو بھی انہیں بھیجی تھی جس میں وہ رہائی کیلیے رقم ادا کرنے کی التجا کر رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں