بہاولپور : شیروں کے حملے میں جاں بحق ہقنے والے نوجوان بلاول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں بتایا کہ بلاول کی گردن اوربائیں ٹانگ کےگوشت کو نوچا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیروں کے حملے میں جاں بحق ہقنے والے نوجوان بلاول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ بلاول کی موت گلادبوچنےکےباعث ہوئی، اس کے جسم پر 10 زخم کے نشانات پائے گئے اور اس کی 10سے15منٹ میں موت ہوئی۔
،رپورٹ میں کہا گیا کہ بلاول کےسرکے پیچھے بڑی چوٹ کا نشان بھی پایا گیا، جسم کی کسی بڑی ہڈی میں فریکچر نہیں تھا، بلاول کی گردن اوربائیں ٹانگ کےگوشت کو نوچا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہنا ہے کہ بلاول کے ٹائیگرز کے جنگلےمیں داخل ہونے کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔
یاد رہے نوجوان بلاول کے والد نے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بیٹے بلاول کو قتل کیا گیا، پولیس اور ڈپٹی کمشنر نے بیان نہ دینے کیلئے دھمکیاں دیں، میراموبائل فون بند کروایا۔
نوجوان کے والد کا کہنا تھا کہ بلاول قتل سے 2 روز قبل گوجرہ میں ماموں کے گھر پر تھا، شیر رات میں پنجرے کے اندر لاک ہوتے ہیں، بلاول کیسے پہنچا؟ بلاول پر شیروں نے حملہ کیا تو سیکیورٹی عملے نے چیخ وپکارکیوں نہیں سنی؟