تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بحرین ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ

بحرین آنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ صرف 2022 میں لاکھوں افراد کے اضافے سے مسافروں نے بحرین کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سہولیات سے استفادہ کیا.

بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی ہوائی اڈے نے 2022 میں 6.9 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیا جس میں 2021 کے مقابلے میں 3 ملین تعداد بڑھی ہے جو کہ مجموعی تعداد کا 125 فیصد اضافہ ہے۔ تاہم 2022 کے دوران موصولہ مسافروں کی تعداد 2019 میں 9.6 ملین سے پہلے کی ایئر ٹریفک سے 29 فیصد کم ہے۔

بحرین ایئرپورٹ کمپنی نے اجلاس میں ہوائی اڈے کے آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سالانہ کارکردگی کے اعداد و شمار سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا کو بتایا گیا کہ 2022 میں طیاروں کی ٹریفک کی نقل و حرکت اضافے کے ساتھ 82 ہزار رہی جو کہ 2021 میں 51 ہزار تھی۔

2022 میں کارگو ٹنج 2022 میں 17 فیصد اضافے سے 379،000 ٹن رہی۔ سال 2021 میں 324،000 ٹن کارگو سروس فراہم کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -