تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

خلیجی ملک: حکومت نے پابندیوں میں توسیع کردی

مناما: خلیجی ملک بحرین میں کوروناوائرس کے پیش نظر نافذ العمل پابندیوں میں توسیع کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں کورونا پابندیاں گزشتہ ماہ 5 جون کو ختم ہونا تھیں لیکن حکومت نے توسیع کی اور اب ان پابندیوں کو مزید کئی دنوں تک برقرار رکھنے کا اعلان ہوا ہے۔

بحرینی حکومت نے اب 2 جولائی تک پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ملکی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے باعث پابندیاں جس طرح پہلے تھیں آگے بھی رہیں گی۔

وزارت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے معمولات زندگی انجام دیں۔

پابندیوں کے تحت شاپنگ مالز اور کمرشل شاپس خریدوفروخت اور ڈیلیوی آن لائن جاری رکھیں گے، ریستورانوں کو بھی کھانے ڈلیور اور ‘ٹیک اوے’ کی اجازت ہوگی۔

کورونا وائرس : بحرین میں بازار بند اور سفری پابندیوں میں مزید اضافہ

کویت میں ورزش خانے، کھیلوں کے ہالز اور سوئمنگ پولز بند رہیں گے۔ سینما، تقریبات، کانفرنس، مختلف ایونٹس، سلون اور بیوٹی پارلز کو بھی کھولنے نہیں دیا جائے گا، گھر میں کسی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔

البتہ سپر مارکیٹ، گروسری اسٹورز، پٹرول پمپ اور بیکری سمیت دیگر ضروری اور بنیادی سہولیات کے مراکز کھلے رہیں گے تاہم ان مقامات پر سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -