تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کورونا وائرس : بحرین میں بازار بند اور سفری پابندیوں میں مزید اضافہ

مناما : کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر بحرینی حکام نے ریستوران، قہوہ خانے، تجارتی مراکز اور مالز مزید 15 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بحرینی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سدباب پر مامور قومی میڈیکل ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ گیارہ جون سے جمعہ25جون 2021 تک پابندیاں لاگو کی جائیں گی۔

تجارتی مراکز اور مالز پندرہ دن تک بند رہیں گے۔ ریستوران اور قہوہ خانے بھی بند رکھے جائیں گے تاہم ہوم ڈلیوری سروس اور ڈرائیو تھرو کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ اسپورٹس سینٹرز، فٹنس سینٹر، سوئمنگ پول اور تفریحی مقامات ،سینما گھر اور تمام شورومز بھی بند رہیں گے۔ کانفرنسوں اور تقریبات کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔ کھیلوں کے پروگراموں میں شائقین کی شرکت ممنوع ہوگی۔ صالون (باربر شاپ)، بیوٹی پارلرز بھی بند رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھروں میں خصوصی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام سرکاری اداروں کے ملازمین آن لائن ڈیوٹی دیتے رہیں گے جبکہ 70فیصد تک ملازمین آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔

تمام اسکولوں، کالجوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں، کنڈر گارٹن میں حاضری منع ہوگی۔ آن لائن تعلیم پر اکتفا کیا جائے گا تاہم اس سے انٹرنیشنل امتحانات میں شرکت کرنے والے مستثنی ہوں گے۔

بیان کے مطابق اس کے علاوہ بحرین آنے والے مسافروں پر پابندیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے پر مامور قومی میڈیکل ٹیم نے کئی اداروں کو پابندی سے استثنی دیا ہے۔

ان میں ہائپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ، جنرل اسٹور، کولڈ اسٹوریج، مچھلیاں، سبزیاں اور تازہ گوشت فروخت کرنے والی دکانیں ،بیکریاں ،پیٹرول پمپس اور گیس سروس سینٹر، صحت کے نجی ادارے، بینک اور منی چینجرز شامل ہیں۔

کمپنیوں اور اداروں کے وہ دفاتر جہاں گاہکوں سے براہ راست رابطہ ضروری نہیں ہوتا- سامان کی درآمد و برآمد والے ادارے ،گاڑیوں کے ورکشاپ، گیراج اور فاضل پرزوں کی دکانیں، تعمیرات و اصلاحات کا سیکٹر، کارخانے، کمیونیکیشن کی دکانیں اور فارمیسیاں بھی پابندی سے مستثنی ہوں گی۔

بحرین کی قومی ٹیم نے ہدایت کی ہے کہ پندرہ روزہ پابندی مکمل ہونے پر تمام ادارے تدریجی طور پر کھولے جائیں گے۔ شہریوں اور مقیم غیرملکی پابندیوں کا احترام کریں۔

Comments

- Advertisement -