اشتہار

بحرین نے اسرائیل سے سفیر واپس بلالیا، اقتصادی تعلقات معطل کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

بحرین نے اسرائیل سے سفیر کو طلب کرتے ہوئے اقتصادی تعلقات بھی معطل کردیے، بحرین نے کہا کہ فلسطینی کاز کے لیے یہ اقدام کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں اور غزہ کے نہتے شہریوں پر ظلم و ستم کے خلاف بحرین نے اپنے ملک سے اسرائیلی سفیر کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

بحرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں اٹھایا گیا ہے، بحرین کی پارلیمان کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق عرب ملک نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس طلب کرتے ہوئے اس کے ساتھ اقتصادی تعلقات بھی معطل کر دیے ہیں۔

- Advertisement -

ایوان نمائندگان نے تصدیق کی کہ اسرائیلی سفیر کو بحرین سے جانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسرائیل میں موجود بحرین کے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صیہونی ریاست کے ساتھ اقتصادی تعلقات بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2020 میں بحرین نے اسرائیل کے ساتھ ابراہم ایکارڈ کے تحت رسمی تعلقات قائم کیے تھے۔

گزشہ روز اردن نے بھی اسرائیلی جارحیت پر تعلقات معطل اور سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔ اس کے علاوہ بولیویا نے بھی اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ چلی اورکولمبیانےبھی تل ابیب سے اپنےسفیروں کو واپس بلاچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں