تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کینیڈا، سعودی عرب کشیدگی، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، بحرین

ریاض: سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی پر بحرین نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، کینیڈا کا بیان سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کینیڈا نے سعودی عرب میں گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا جس پر بحرین نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، کینیڈا سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

دوسری جانب رابطہ عالم اسلامی تنظیم نے سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں کینیڈا کی حکومت کی صریح مداخلت کی سخت مذمت کی ہے، سعودی عرب کا یہ حق ہے کہ وہ سفارتی حدود سے غیر مسبوق نوعیت کے تجاوز کے حوالے سے بھرپور اور سخت موقف اپنائے۔

رابطہ عالم اسلامی نے باور کرایا ہے کہ بین الاقوامی منشورات اور بنیادی اصولوں کی پاسداری لازم ہے جو جو ہر ریاست کی خود مختاری کے ساتھ ساتھ اس کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے متقاضی ہیں۔

تنظیم کے کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ قانونی دائرہ کار سے باہر نکل کر بین الاقوامی تعلقات اخلاقیات کی دھجیاں اُڑانا، سیاسی آگاہی کے کھوکھلے پن اور سفارتی روش سے مطلوب حکمت اور منطق سے ناواقفیت کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا کینیڈا کےسفیرکوملک چھوڑنےکا حکم

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، سعودی عرب کی جانب سے کینیڈین سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کینیڈا کی جانب سے سعودی عرب میں سماجی کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش کے اظہار کے بعد کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -