کراچی: سندھ ہائیکورٹ نےنامزد میئرکراچی اورایم کیوایم کےرہنما وسیم اختراورحیدرعباس رضوی کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔
عدالت نےدونوں رہنماؤں کودس دس ہزارروپےکےمچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
وسیم اختر اورحیدر عباس رضوی کے خلاف سولجربازارتھانے کی حدود میں لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
- Advertisement -
دونوں رہنماؤں نےعدالتِ عالیہ سندھ میں وارنٹ گرفتاری کے خلاف عبوری ضمانت حاصل کرنےکے لیے درخواست دائر کررکھی تھی۔
وارنٹ گرفتاری ایم کیو ایم کے نودیگر رہنماؤں کے خلاف بھی جاری کیےگئےتھے۔