اشتہار

سکھوں کے بیساکھی میلے کی 4 روزہ تقریبات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک : سکھوں کے بیساکھی میلےکی چار روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کے قیام طعام کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں سکھوں کے بیساکھی میلےکی چار روزہ تقریبات کا آغازہوگیا، تقریبات میں بھارت، یورپ سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شریک ہیں۔

بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب آج ہوگی، اس موقع پر حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کے قیام طعام کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ایک ہزار پولیس اہلکار سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی پرمامور ہیں جبکہ گردوارہ پنجہ صاحب کےاطراف تمام راستے سیل کردئیے ہیں۔

سکھ یاتری مذببی رسومات کی ادائیگی کے لیے پچاس خصوصی بسوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچے، انڈیا یورپ امریکا سمیت دیگر ملکوں سے آنے والے سکھ یاتریوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔

واضح رہے پاکستان میں بیساکھی کی تقریبات 12 سے 21اپریل تک جاری رہیں گی، سکھ مذہب کے مطابق بیساکھی کا تہورا نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، اس ضمن میں بابا گرناناک پر تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر میں بسنے والے سکھ شرکت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں