تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بختاور بھٹو زرداری آج نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گی

کراچی: سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدرآ صف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی نکاح کی تقریب آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی آج نکاح کی تقریب ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب کل ہوگی، ولیمے سابق صدر آصف علی زرداری کا زرداری خاندان، بھٹو خاندان اور چوہدری خاندان کے افراد ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر شرکت کریں گے۔

بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریبات آج شام چار بجے بلاول ہاؤس میں شروع ہوگی، مہمانوں کو چار بجےتک بلاول ہاؤس آنےکی دعوت دی گئی ہے، جبکہ نکاح خواں اور دولہا بھی تین بجےتک بلاول ہاؤس پہنچ جائیں گے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں مہمانوں کی آمد کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کرلئے گئے ہیں، دو لہا کی فیملی کے تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ چکے ہیں۔

شادی کے سلسلے میں بلاول ہاؤس کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی کے بعد بلاول ہاؤس میں بھٹو خاندان کی شادی کی یہ پہلی تقریب ہورہی ہے، بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات میں تمام مہمانوں کو کرونا وائرس سرٹیفکیٹ ایک دن پہلے بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی، مہمانوں نے شادی سے ایک دن پہلے تحائف بھیجنا شروع کردیئے تھے۔ تمام مہمان اپنے تحائف بلاول ہاؤس کے ایڈریس پر بھیج رہے ہیں۔

تقریب کے سلسلے میں تمام مہمانوں کو دعوت نامے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ فضل الرحمان اور مریم نواز کا شادی کی تقریب میں شریک ہونے کا امکان نہیں۔

Comments

- Advertisement -