تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کے ٹو سر کرنے کی کوشش، غیرملکی کوہ پیما ہلاک

راولپنڈی: کے ٹو سر کرنے کی جستجو میں پاکستان آنے والے بلغاریہ کے کو پیما اٹاناس گریجیوسکاٹو حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بلغاریہ کےکوہ پیمااٹاناس گریجیوسکاٹو کے حوالے صبح اطلاع آئی تھی کہ وہ کھائی میں گر گئے ہیں اور اُن کی تلاش جاری ہے مگر اب اُن کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوہ پیماکی لاش پاک آرمی کےہیلی کاپٹرسےاسکردومنتقل کردی گئی، اٹاناس گریجیوسکاٹو کیمپ3سےبیس کیمپ جاتےہوئے رسی ٹوٹ جانے کی وجہ سے گہری برفانی کھائی میں گرے تھے، جس کے بعد انہیں نیپالی شرپازکی ایک ٹیم نے تلاش کرکے زندہ نکالنےکی کوشش بھی کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق نیپالی شرپاز نے ناکامی کے بعد پاک فوج سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی جس کے بعد کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو کھائی سے نکال کر ہیلی کاپٹر  میں رکھا اور پھر جسد خاکی کو اسکردو منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے ٹو ونٹر ایکسپڈیشن کے دوران ہلاک ہونے والے غیرملکی کوہ پیماؤں کی تعداد تین تک پہنچ گئی ہے، اب تک امریکا، اسیپن اور بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما حادثے کا شکار ہوئے۔

Comments

- Advertisement -