پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

سیاحوں کیلیے خوشخبری؛ خوبصورت جزیرہ کھول دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشیا کی حکومت کا انوکھا اقدام، غیرملکیوں کے لیے سیاحتی جزیرے کو بغیر انٹرنیشنل فلائٹس کے کھول ‏دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے سیاحوں کے لیے بند بالی جزیرے کو 18 ماہ کے ‏بعد جمعرات کے روز کھول دیا گیا لیکن حیران کن طور پر غیرملکیوں سیاحوں کے لیے پروازیں شروع نہیں کی ‏گئیں۔

سیاحت پر انحصار کرنے والے بالی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ نگورہ رائے نے غیرملکی سیاحوں کے لیے تیاریاں تو ‏شروع کر دی ہیں تاہم مستقبل قریب میں کوئی بھی بین الاقوامی پرواز کے یہاں لینڈ ہونے کی توقع نہیں ہے۔

- Advertisement -

ہوائی اڈے کے ترجمان طوفان یودھستیرا نے کہا کہ ابھی تک کوئی انٹرنیشنل شیڈول ترتیب نہیں دیا گیا۔

Indonesia's Bali reopens to foreign tourists, but without flights | Reuters

انڈونیشیا نے بدھ کو رات گئے ایک بیان میں صرف 19 اہل ممالک کی تصدیق کی جن میں چین ، بھارت ، جاپان ‏جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، مغربی یورپ اور خلیج عرب کے کئی ممالک شامل ہیں۔

حکومت نے تاحال ویزہ امیگریشن نظام میں اصلاحات اور غیرملکیوں کے داخلے کے لیے پروٹوکولز سمیت ایس او ‏پیز جاری نہیں کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں