جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آج بلوچ کلچرڈے منایا جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں بلوچ کلچرڈے آج انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، بلوچستان کے علاوہ ملک کے دیگرشہروں بالخصوص کراچی میں بھی بلوچ کلچرڈے منایا جارہاہے۔

بلوچ کلچرڈے کے مناسبت سے مختلف سیاسی اورسماجی جماعتوں کی جانب سے تقاریب منعقد کی جارہی ہیں بالخصوص تعلیمی اداروں میں بلوچ طلبہ آج کے دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرامات کا انعقاد کررہے ہیں۔

پاکستان کے علاہ کویت، مسقط، دبئی،متحدہ عرب امارات اورامریکہ اور یورپ میں بھی بلوچ کلچرل ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

بلوچ ثقافت میں خواتین کی دستکاری کو خاص اہمیت حاصل ہے، کشیدہ کاری والے خوبصورت اور دیدہ زیب قدیم بلوچی لباس اپنی مثال آپ ہیں۔

بلوچی لباس کی کشیدہ کاری انتہائی باریک اور محنت طلب کام ہے جسے بلوچ خواتین سہیلیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر گھروں میں کیا کرتی ہیں۔ کپڑے پر خوبصورت رنگوں کے دھاگے اورکندہ کرتے ہوئے دستکاری کے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد ایک سوٹ مہینوں کی طویل محنت کے بعد تیار ہوتا ہے

بلوچی لباس کے دو بنیادی ڈیزائن ہفت رنگہ اور جوک ہیں جن میں وقت کے ساتھ خواتین نے جدیت لاتے ہوئے سینکڑوں ڈیزائن تخلیق کئے ہیں جن میں قابل ذکر اور ان دنوں انتہائی مقبول ‘چندن آر‘شوکیسی‘ ہفت رنگہ اور ایرانی دوچ نامی ڈیزائن ہیں۔

مقبولیت اور اپنی انفرادیت کی وجہ سے کشیدہ کاری اب گھریلو صنعت کی صورت اختیار کرگیا ہے، بعض خواتین گھروں میں دستکاری کرکے یہ ملبوسات بازار میں یا پھر دیگر خواتین پر فروخت کرتی ہیں، مقبول ڈیزائنوں کی قیمت 10سے 25ہزار روپے تک ہوتی ہے۔

مانگ میں اضافے نے ہاتھ کے باریک کام کو مشینوں تک پہنچادیا ہے ، طویل محنت والے سوٹ کو مشین ایک دن میں بنادیتی ہے قیمت بھی کم ہوتی مگر ہاتھ سے کندہ بلوچی جوڑے کی آج بھی اہمیت اور خاصیت اپنی جگہ برقرار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں