The news is by your side.

Advertisement

’شہریوں کو ہفتے میں چار دن خریداری کی اجازت ہوگی‘

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ انجمن تاجران نے ایس او پیز پر عمل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد صوبے کے  شہریوں کو پیر تا جمعرات خریداری کی اجازت ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جس کے تحت اب شہریوں کو پیر تا جمعرات خریداری کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ دکان میں4 سے زیادہ لوگوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور اُن کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ لازمی ہوگا، صبح 3 بجے سے شام 5 بجے تک مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: کرونا کی روک تھام، ینگ ڈاکٹرز کی بیس روز کے لیے کرفیو کی تجویز

اُن کا کہنا تھا کہ انجمن تاجران ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کی پابند ہوگی،جہاں خلاف ورزی ہوئی وہاں کاروبار سیل کیا جائے گا، اگر ایس او پیز پر عملد رآمد نہ کیا گیا تو لاک ڈاؤن میں نرمی کو مؤخر کیا جاسکتا ہے۔

لیاقت شاہوانی نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں عوامی اجتماعات پرپابندی برقرار رہے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں