جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بلوچستان میں شہریوں کا ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : حکومت بلوچستان نےشہریوں کاناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا اس سے وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مددملےگی تاہم خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کا ناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، شہری ہرصورت ماسک کااستعمال کریں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کسی کپڑے،مفلریاچادرسےبھی منہ ڈھانپناضروری ہو گا، ناک اورمنہ ڈھانپنےسے وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مددملےگی اور خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔

خیال رہے بلوچستان میں کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبہ بھرمیں لاک ڈاون کا سلسلہ آج 26 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، لاک ڈاون کے باعث شاپنگ سینٹرز، مارکیٹیں اور بازار مکمل طور پر بند ہے جبکہ کریانہ اسٹورز، سبزی، پھل، گوشت ، بیکری سمیت میڈیکل اسٹورز کو لاک ڈاون سے استثیٰ حاصل ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاون میں جزوی طور پر نرمی کے تحت شہر کے ریسٹورنٹس پر ٹیک اوے کو لاک ڈاون سے استثنی دے دی۔

سمنیٹ، سریا سمیت کرش پلانٹ بھی آج سے کھلے رہیں گے اور کھجور فروخت کرنے والے دکانیں بھی کھلی رہیں گی جبکہ پرندوں اور حیوانات کےلئے راشن فراہم کرنے والے دکانوں کو بھی اجازت دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام دکانداروں کوانتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی عملدرآمد کرنا لازم ہے، دکان میں ایک وقت پر 3 سے زائد خریداروں کو دکان میں نہیں رکھاجائے گا۔

دکان مالک ماسک، سینیٹائزر اور دکان میں خریداروں کےلئے ہینڈ واش بیسن رکھنے کا پابند ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں دکان سیل اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں