اشتہار

بلوچستان میں پہلی قومی یوتھ سمٹ میں 400 سے زائد مندوبین کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے نوجوان نسل کی قابلیت نکھارنے سے متعلق سہ روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس مین ملک بھر سے مندوبین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پہلی قومی یوتھ سمٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی، کوآرڈینیٹر برائے نوجوانان نوابزادہ جمال رئیسانی نے شرکت کی۔

اس تقریب میں ملک بھر سے 400 سے زائد مندوبین نے شرکت کی، شرکا کی جانب سے یوتھ سمٹ سے خطاب میں نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا، شرکا نے نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔

- Advertisement -

مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوان کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، فورم با صلاحیت نوجوانوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے، فورم آپس میں اتحاد قائم رکھ کر ملکی تعمیر و ترقی میں  اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان نے یوتھ پالیسی کا مسودہ اسمبلی سے جلد منظور کروانے کا اعادہ کیا، بابر یوسفزئی نے کہا کہ نوجوانوں کی آواز کو فیصلہ سازی عمل میں شامل کرنے کیلئے بھر پور کرداراداکریں گے۔

ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا کہ سیمینار کے انعقاد سے نوجوانوں میں اعتماد، سماجی و اقتصادی مسائل پر جامع بحث کا پلیٹ فارم فراہم کیاگیا۔

بلوچستان قومی یوتھ سمٹ میں شرکا، نوجوانوں کی جانب علاقائی ملبوسات زیب تن کئے، ثقافتی رقص کامظاہرہ بھی کیاگیا، بلوچستان میں تخلیقی تقریبات سے نوجوانوں کو اپنی قابلیت، سوچ کو مزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں