بلوچستان کے عوام کیلئے پاک فوج اور حکومت پیش پیش ہیں، سال 2023 کے دوران بلوچستان میں تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کے تیس بڑے مقابلے منعقد کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کھیلوں کے حوالے سے تاریخ رقم ہوگئی، پاک فوج اور حکومت نے ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کی عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔
کھیل، تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں فروغ کیلئے کلیدی کردارادا کیا گیا گزشتہ سال بلوچستان میں تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کے بڑے مقابلے منعقد کئے گئے۔
سال 2023 کے دوران بلوچستان بھر میں 30 سے زائد کھیلوں کے مقابلے ہوئے، ان کا آغاز 20 سے 27 جنوری 2023 میں گوادر اسپورٹس فیسٹیول، اور بیچ گیمز سے ہوا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے درمیان پی ایس ایل کا نمائشی میچ 5 فروری کو کھیلا گیا، کوئٹہ میں کھیلےگئےاس نمائشی میچ میں شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر خواتین کے کرکٹ میچ کا بھی انعقاد کیا گیا۔