راولپنڈی : بلوچستان میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی بلوچستان کےعلاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں2دہشتگردہلاک ہوگئے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 2سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کےدرمیان مقابلہ جاری ہے ، دہشتگردوں کوایک عمارت میں محدود کرکے محاصرہ کرلیا گیا ہے، کور کمانڈرکوئٹہ مسلم باغ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔