تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دفاعی چیمپئن کے پی کو شکست، بلوچستان فائنل میں

دفاعی چیمپئن بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 38 رنز سے شکست دے کر پاکستان کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے. فاتح ٹیم پیر کو فائنل میں سینٹرل پنجاب کے مد مقابل آئے گی.

اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کے پی کی پوری ٹیم 302 رنز کے تعاقب میں 48ویں اوور کی پہلی گیند پر 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی.

عادل امین، محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچریاں رائیگاں گئی. عادل امین 76، صاحبزادہ فرحان 57 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 63 رنز بنا کر نمایاں رہے.

عماد بٹ نے 52 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی. خرم شہزاد اور محمد جنید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں.

خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کر بلوچستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس کی ابتدائی چھ وکٹیں محض 138 رنز پر گر چکی تھیں تاہم تجربہ کار بیٹر بسم اللہ خان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کو سنبھالا دیا.

دسویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے کاشف بھٹی نے 52 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی بدولت 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 300 کے پار پہنچادیا.

بسم اللہ خان نے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی بدولت 65 رنز کی اننگز کھیلی. کے پی کے افتخار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

Comments

- Advertisement -