اشتہار

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ بلوچستان کا آئندہ مالی سال 24-2023 کا ٹیکس فری بجٹ آج شام 4 بجے پیش کیا جائے گا بجٹ کا حجم 700 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 4 بجے منقعد ہوگا جس میں صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی آئندہ مالی سال 24-2023 کا ٹیکس فری بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ کا حجم 700 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 529 ارب 32 کروڑ روپے ہے اور بجٹ خسرہ 120 ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مال سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 200 ارب کے لگ بھگ ہے جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ہزار سے زائد نئی ملازمتیں فراہم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

آئندہ بجٹ میں بلوچستان کے اپنے وسائل سے آمدنی کا تخمینہ 60 ارب 32 کروڑ ہے جب کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل ودیگر ذرائع سے آمدن کا تخمینہ 413 ارب ہے۔ تعلیم کے لیے بجٹ میں 90 ارب رکھے جانے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں صوبے میں امن وامان کیلیے 60 ارب اور صحت کیلیے 50 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائیگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں