کوئٹہ : بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم کی شدت میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شمالی بلوچستان میں شدید سردی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 جب کہ قلات میں منفی گیارہ ڈگری سینٹری گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ سبی میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔