محکمہ ماحولیات کی سفارش پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ پابندی کیریئر اور شاپنگ بیگز سمیت ہر قسم کے وزن اور سائز کے پلاسٹک بیگز پر لاگو ہوگی۔ غیر حل پذیر اور آکسو ڈیگریڈایبل دونوں طرح کے پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی۔
اس اقدام سے 2014 کے پلاسٹک مصنوعات کے قوانین میں سختی لانے کے لیے ترمیم کی گئی ہے۔
کے ایم سی کی تمام مارکیٹوں میں تھیلیوں پر پابندی ہوگی، میئر کراچی
پہلے 40 مائیکرون سے زیادہ موٹے پلاسٹک بیگز کی اجازت تھی۔ کابینہ کی منظوری کے ساٹھ دن بعد اس پابندی پر عمل درآمد ہو گا۔