16.6 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

کیلوں اور پیاز کی برآمد پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نئی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے شرکاسےگفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیا اور اشیائےخوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے فوری کمیٹی قائم کرنےکی ہدایت کی۔

شہبازشریف نے ہداہت کی کہ قیمتوں میں غیرضروری اضافے اور ناجائزمنافع خوری پرسخت کارروائی کی جائے اور واضح کیا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کےکنٹرول میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا کہ کابینہ نےکیلوں ، پیاز کی برآمد پر 15 اپریل تک پابندی عائدکرنےکی منظوری دی ،رمضان میں کیلوں ، پیاز کی وافرمقدارمیں دستیابی یقینی بنانےکیلئےبرآمد پر پابندی عائد کی گئی۔

محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست کی منظوری دی گئی جبکہ میجر جنرل عبدالمعید کی بطور ڈی جی اےاین ایف تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں