تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

‘لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی سےعام آدمی کو فرق نہیں پڑے گا’

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ لگژری آئٹمزکی امپورٹ پرپابندی سےعام آدمی کوفرق نہیں پڑے گا۔

حکومت کی جانب سے لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی اچھی بات ہے ہم نےبھی یہ کیاتھا لیکن اس اقدام سے عام آدمی کوفرق نہیں پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کنفیوژڈہےسمجھ ہی نہیں آرہی کرنا کیا ہےگزشتہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق معیشت کے اعداد و شمار آئے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد موجودہ حکومت کومنہ چھپانےکی جگہ نہیں مل رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسی بات کرتےہوئےشرم آنی چاہئے 6 ہفتوں میں معیشت تباہ کردی گئی ہے ہم ڈالر1 82پر چھوڑ گئے تھے آج ڈالر200سےاوپرچلاگیاہے کس منہ سےیہ لوگ بڑی بڑی باتیں کررہےہیں۔

Comments

- Advertisement -