اسلام آباد : بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجراپر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست ایڈووکیٹ صائم چوہدری کی جانب سے 184 تھری کے تحت سپریم کورٹ میں دائرکی گئی، جس میں وفاقی حکومت ،ڈی جی پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نوٹیفکیشن میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
درخواست میں حکومت کی 5 جون کی پالیسی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا فریقین کو فوری حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد روکا جائے۔