تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امتحان گاہ میں جوتے اور موزے پہن کر داخلے پر پابندی عائد

نئی دہلی: بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں طالب علموں کو جوتے اور موزے پہن کر امتحان گاہ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امتحانات میں کھلے عام نقل اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے سبب بورڈ امتحانات کمیٹی نے طلبہ کے جوتے اور موزے پہن کر امتحان گاہ میں آنے پر پابندی عائد کردی ہے، تاکہ نقل کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پایا جاسکے۔

بھارت:‌ اہلیہ کو نقل کروانے والا پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ امتحانات میں ہونے والے نقل کی روک تھام کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مذکورہ اقدام کے لیے ریاست کے تمام 38 اضلاع کی پولیس انتظامیہ اپنے پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیں گے۔

بورڈ امتحانات کمیٹی کے مطابق پرچے کے لیے آئے طالب علموں کو سینڈل اور سلیپرز میں ہی امتحان ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ سارے مراکز کے صدر کو عام فون خریدنے کے لیے 1200 روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ بچوں پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے اور تمام امتحانات کی ویڈیو گرافی کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

بھارت ایشیاء کا کرپٹ ترین ملک قرار

خیال رہے رواں سال ریاست بہار میں 17 لاکھ 70 ہزار طلبہ دسویں کے امتحانات میں شامل ہورہے ہیں جو بدھ سے شروع ہوکر نو دن تک جاری رہیں گے۔

یاد رہے ماضی میں امتحانات میں کھلے عام نقل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے بھارت کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی تھی، کرپشن اور اثر و رسوخ کے بل بوتے پر بورڈ امتحانات میں غلط طریقے سے پوزیشن حاصل کرنے اور امتحان سے پہلے سوالات لیک ہو جانے کا معاملہ بھی مقامی میڈیا میں شہ سرخیوں میں رہا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -